اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے 300 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افسران کی ترقی سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دی اور 300 سے زائد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے احکامات جاری کردیے ۔پولیس سروس کے 13 ڈی آئی جی آفیسرز کی گریڈ 21 جبکہ 18 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔
پی اے ایس کے 20 افسران کو جبکہ وزیراعظم سیکریٹریٹ گروپ کے 13 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ سیکریٹریٹ گروپ کے 25 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 کے 4 افسروں کی گریڈ 21 میں جبکہ گریڈ 19 کے 7 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔