ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو
ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو

عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔مراد علی شاہ

سیہون:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔

سیہون کے علاقے واہڑ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کا اختیار ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ بھی ہونی چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں سنبھال سکتا۔