قصور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں این آر او کا کہنے والے نے خود جنرل (ر) باجوہ کے پاؤں پکڑکراین آراو لیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ سائفر کی جھوٹی کہانی کے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کو’’ پنچنگ بیگ ‘‘بنا لیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ ہمیں این آر او دیا گیا،اگر جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کسی کو این آراو دیا گیا ہے تو وہ خود عمران خان ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ عمران خان نے ان کے پاؤں پکڑکراین آراو لیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ آکران کے خلاف ہیں،عمران خان بے نقاب ہونے پراب نیا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔