مونس الہٰی کی عمران سے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات

ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے گذشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی

December 15, 2022 · اہم خبریں

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

مونس الہٰی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔

رہنما ق لیگ مونس الہٰی نے گذشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی