اسلام آباد(اُمت نیوز)ڈالر کی صورتحال پر کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے نمائندے سمیت کسٹمز حکام بھی شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی اور سیکریٹری خزانہ شرکت کریں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos