لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز بے نامی اکاونٹس سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش میں سلیمان شہباز باقاعدہ شامل ہو گئے۔
ایف آئی اے نے اس موقع پر ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز کو ایک سوال نامہ دیا گیا، جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے کچھ وقت مانگ لیا۔سلیمان شہبازایف آئی اے کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔ایف آئی اے کے مطابق رمضان شوگر ملز بے نامی اکائونٹس کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔