شہباز شریف نےعطا اللہ تارڑ کو اہم عہدہ دیدیا

عطاءتارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

               
December 16, 2022 · اہم خبریں, قومی
یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو

یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وفاقی کابینہ عطاءتارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور عطاءتارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔