کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرواشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مفرور ملزمان منظور پشتین اورمحسن داوڑ کی عدم گرفتاری پرعدالت برہم ہو گئی۔
عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پروارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔