کندھا کوٹ ٹریفک حادثہ،خواتین کی لاشیں گھر پہنچنے پر سسر بھی چل بسا

ملہیر کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ پر سوار دو خواتین بختاور اور حنیفاں کھوسو موقع پر ہی دم جاں بحق ہوگئیں

               
December 16, 2022 · قومی

فائل فوٹو

کندھ کوٹ ( اُمت نیوز) انڈس ہائی وے پر حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں،لاشیں گھر پہنچنے پر سسر بھی چل بسا۔
انڈس ہائی وے پر ملہیر کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ پر سوار دو خواتین بختاور اور حنیفاں کھوسو موقع پر ہی دم جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق خواتین کے جاں بحق ہونے کے صدمے میں سسر عبدالغنی کھوسو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا، ایک ہی گھر میں تین لاشیں پہنچنے پر قیامت صغریٰ کا منظر سماں سوگوار ہوگیا۔