اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ،پرویز الہٰی نے اچھا کردار ادا کیا، بیرسٹر سیف

خیبرپختون خوا (اُمت نیوز) خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ان کے صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پرویز الہٰی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کافی دنوں سے یہ کہا جارہا تھا کہ پرویز الہٰی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جائیں گے، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، (ن) لیگ کی سیٹیں (ق) لیگ کو مل جائیں گی تو کوئی مسئلہ نہیں۔