اتحادی حکومت 23 دسمبر تک عدم اعتماد نہ لائے،ایمل ولی

پشاور(اُمت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنی ہیں تو اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس لیے دیا گیا تاکہ دونوں صوبوں میں اپوزیشن عدم اعتماد لائے۔
ایمل ولی نے کہا کہ اتحادی حکومت کو تجویز ہوگی کہ 23 دسمبر تک عدم اعتماد نہ لائی جائے تاکہ یہ جھوٹا مزید جھوٹا ثابت ہوجائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے۔