لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی طبیعت ناساز ہے ۔کل شدید بخار کی حالت میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رات گئے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر الیاس کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے طبعی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کو ڈائریا کی شکایت ہوئی ہے۔میڈیکل ٹیم آج بھی چیئرمین تحریک انصاف کا طبی معائنہ کریں گی۔