لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جنرل (ر)قمر جاوید جاوید کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، کہتے ہیں خان صاحب جب جنرل باجوہ کیخلاف بات کر رہے تھے تو مجھ برا لگا، جنرل باجوہ کیخلاف اب بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا ، میری ساری پارٹی بولے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کیخلاف بات نہیں کرنی چاہئے ،جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ جنرل باجوہ کیخلاف اب بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا ، میری ساری پارٹی بولے گی ۔
انہوں نے کہاکہ جنرل فیض نے بہت زیادہ کیں، ہمارے خلاف تھے جنرل باجوہ کو بتایا توفیض حمید نے کہاکہ عمران خان کا حکم ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران خان تو مونس کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فورااً حامی بھر لی، پی ٹی آئی کے مخالف نہیں لیکن محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔