لاہور:چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے ،جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی دباولے جاتے ہیں،ہم جب کہیں گے وہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ جمعہ کے دن دمادم مست قلندر ہو گا، پرویز الٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، مونس الٰہی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں اسمبلیاں توڑنے سے متعلق فیصلے پر خوشاب، جھنگ اور سرگودھا کے ارکان اسمبلی نے اپنی رائے دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خوشاب،جھنگ اور سرگودھا کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اراکین اسمبلی سے رائے لی، اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عمران خان نے ارکان سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ لی۔