بلوچستان (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔
اس حوالے سے نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے ہم استعفیٰ دے دیں گے۔
خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7 ارکان ہیں۔