لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکا ، مزید 6 افراد دم توڑ گئے

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ، 14 زخمی اسپتال میں زیر علاج

               
December 20, 2022 · قومی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسیبلہ میں گیس گزشتہ روز گیس سلننڈر دھمانے میں زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ، 14 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت حاجی محمد عمر، محمد اقبال، برکت رونجھا، حیات، ہدایت اللہ ، ظہور رونجھا، محمد  اورمحمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے۔