50کروڑ ڈالرسندھ فلڈ ایمرجنسی ہاوسنگ منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ساڑھے3لاکھ ہاوسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 29کروڑ ڈالر سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر صحت اور بہبود آبادی سے متعلق منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔