اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے روبرو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، وہ ان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔