اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبرکو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن خلاف قانون قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہوں گے، یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 کی ذیلی شق 3، 219 اور 222 کے تحت کیا گیا ہے۔