لاہور:گورنر بلیغ الرحمن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کردیا،گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلئے دوبارہ ایڈوائس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ گورنر ہاﺅس میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس جاری ہے، گورنر بلیغ الرحمن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مستر دکردیا،گورنر کی جانب سے دوبارہ ایڈوائس جاری کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں تمام قانونی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو آج شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہناتھا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر بلیغ الرحمن کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔