طالبان سے متعلق پاکستان کو پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے،بلاول بھٹو

واشنگٹن:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پاکستان کواپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے،ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے، آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ۔