اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے یونین کونسلز بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے بھی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخوات دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ یونین کونسلز کا معاملے پر ہائیکورٹ پہلے ایک فیصلہ دے چکی،ہائیکورٹ نے مزید یونین کونسلز بڑھانے سے روکا تھا ،یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر توہین عدالت کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔