ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، فیصلوں کا اختیار پرویزالہٰی کو دیدیا
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دیں گے۔اعلامیہ
December 21, 2022 · قومی
مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو
لاہور:مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا۔
مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ق لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔
ق لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دیں گے۔