راولپنڈی ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا CMH راولپنڈی کا دورہ

سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں عیادت کی

December 22, 2022 · اہم خبریں

راولپنڈی (اُمت نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں عیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی خیریت دریافت بھی کی، اس موقع پر انہوں نے ان کے بلند جذبے اور حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔