کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہو اجس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں غیرقانونی طور پر آئے غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہر کے داخلہ اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کوپیٹرولنگ بڑھانے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے ملک میں دہشتگردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے۔