لاہور:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کیا جانا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی آج جاری ہونا چاہیے۔۔گورنر کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا ۔گورنرکسی بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔گورنر نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں۔اگر آج یہاں پر ہنگامہ آرائی کی گئی تو بندوبست کیاگیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلایاجائے گا۔فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر وفاق کو گورنر راج کے لیے خط لکھ سکتے ہیں۔وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بعد گورنر راج لگ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں،اگرایسا ہواتو 2ماہ کے لیے گورنر راج ہوگا۔معاملات طے نہ ہوئے تو گورنر راج 6ماہ تک لگ جائے گا۔صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہوتاہے۔