لاہور:آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے چارج سنبھال لیا، سینٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوکند دستے نے انہیں سلامی دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کی کمان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انکی بے لوث خدمت میری اولین ترجیح ہے، آئین کی حکمرانی اور قانون کی مکمل پاسداری میرا نصب العین ہوگا، امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، پولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
عامر ذوالفقار خان کا کہنا تھا کہ جو افسر اچھا کام کرے گا اسے بہترین پوسٹنگ ملے گی، احتساب کے عمل کو مزید سخت کیا جائے گا، پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔