احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

لیاری کے مکینوں کابجلی و گیس کی عدم فراہمی پراحتجاج،ٹریفک جام

کراچی: لیاری کے مکینوں نے بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر آئی آئی چندریگر روڈ پرشاہین کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیدیا،احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی پر پیپلز پارٹی کے تحت مظاہرہ کیا جا رہا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ،صدراوراطراف کے علاقوں مین ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

امت کی رپورٹ کے مطابق احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبولو دیگرپارٹی عہدیدار اور کارکن بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی پاکستان چوک کی طرف بھیج رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کجھور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ایوان صدر کی طرف بھیج رہے ہیں۔