لاہور:ذرائع نے دعویٰ کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیارکرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ کوآج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کی جانب سےجاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم جماعتوں کےاجلاس میں کیا گیا۔