وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
درخواست کی مساعت کچھ میں جسٹس عابدعزیز کی شیخ کی سربراہی 5رکنی بینچ کچھ دیر میں کرے گا
December 23, 2022 · قومی
لاہور: پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس عابدعزیز شیخ کریں گے جب کہ درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل ہیں۔