لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔
مشاورتی اجلاس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نےغیرقانونی اقدام کیا ہے، صدرکو لکھا ہے کہ گورنر نے غیرقانونی اقدام کیا ہے، ایکشن لیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر پرویز الٰہی کے گھر پر ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا ،جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سبطین خان،مونس الٰہی اور راجہ بشارت نے شرکت کی، مشاورت کے بعد روانہ ہوتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر کے اقدام کے خلاف وزیراعلیٰ صبح عدالت جا رہے ہیں۔