کراچی: ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان سامنے آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 39692 پر آ گیا ہے۔