اسلام آباد: صدر مملکت نے منصورعثمان اعوان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔ صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظورکرلیا۔