ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین خود کش دھماکے شہید ہوگئے تھے۔فائل فوٹو
ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین خود کش دھماکے شہید ہوگئے تھے۔فائل فوٹو

دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حُسین کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد کےعلاقے آئی 10دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حُسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید اہلکارکی نمازجنازہ میں پولیس جوانوں اور افسران کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ قائم مقام آئی جی حسن رضا خان نمازجنازہ میں موجود تھے۔

اس کےعلاوہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اوررینجرزحکام نے بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ جاری تھی کہ اسی دوران پولیس جوانوں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا جس کی نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے تھے۔