شہداد کوٹ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 35 زخمی
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل، زخمی اسپتال میں منتقل، 4 کی حالت تشویشناک،
December 24, 2022 · قومی
حیدرآباد: شہداد کوٹ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی ، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ رتو ڈیرو روڈ پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میرو خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔