اعظم سواتی کا اپنے ٹوئٹراکائونٹ سے کی ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد: متناعہ ٹوئٹس  کیس میں نامزد تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی  نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ سے ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا  اظہار کردیا۔

متناذعہ ٹوئٹ کیس   میں نامزد پی ٹی  آئی سینیٹر  اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا موقف پیش کرتے ہوئے متنازعہ ٹوئٹس سے لاتعلقی کا  اظہار کردیا ہے۔

اعظم سواتی نے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضانت میں نیا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جن ٹوئٹس کا الزام ہے وہ میں نے پوسٹ نہیں کیں۔

اعظم سواتی نے موقف اختیار  کیا ہے کہ جرم سے میرا تعلق  ثابت ہونا  لازم  ہے، جبکہ پروسیکیوشن کے پاس میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے اس سے پہلے کبھی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا تھا۔