اسلام آباد(اُمت نیوز ) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
مہلک وائرس میں مبتلا 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک افراد جاں بحق ہوگیا ہے۔