پرویزالٰہی نے حسین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا

وہ میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک ہیں۔ تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

December 25, 2022 · اہم خبریں, قومی
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حسین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کہ وہ میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک ہیں۔

استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ حسین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے،حسین بہادر کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، وہ میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی،بطور صوبائی وزیر حسین بہادر دریشک اپنے محکمے کو اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔