کوئٹہ۔ دستی بم حملے میں بچہ اورخاتون زخمی

کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دستی بم کے نتیجے میں بچہ اورایک خاتون زخمی ہو گئی۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر واقع پولیس سٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔پولیس اورایف سی نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی خاتون اور بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دھماکے کی جگہ ایک اور دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا۔