مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔فائل فوٹو
مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز5 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور:وزیراعظم میاں شہبازشریف کے حکم پر لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف اس وقت امریکہ میں ہیں اور 5 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان حمزہ شہبازشریف کے مطابق لیگی رہنما 7 جنوری کو ن لیگی و اتحادی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان نے یہ بات مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہی ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے خزانے میں 500 ارب کی نقب لگانے کا حساب اب دینا ہو گا۔