لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب کرانا پڑے گا، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیون کو بھی منانا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الٰہی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے، ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔