اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں دھماکے کےدوران جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مالی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں سجاد شاہ کی ٹیکسی میں دھماکہ ہوا تھا جس میں سجاد حیدر شاہ پولیس اہلکار سمیت جاں بحق ہو گیا تھا اورخودکش حملہ بھی مارا گیا تھا۔
اعلامیےکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ٹیکسی ڈرائیور سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔سجاد حیدرشاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں