لاہور: حکمران اتحاد نے پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا، حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔
میڈیاکے مطابق عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا، اب اس نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلیے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔