کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7روپے 43پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت 27 روپے 13 پیسے رہی، سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبرکے ایف سی اے کی مد میں کمی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا، جوایک ماہ کے لیے کم ہوا تھا، رواں ماہ کا ایف سی اے پچھلے ماہ کی نسبت تقریبا 5 روپے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔
نیپرا کی ہدایت کے مطابق لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔