اسلام آباد:پاکستان میں گیس کی قلت کے باعث لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے ،لیکن ایسے میں ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے پٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ ڈی آئی خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،جن سے ابتدائی طور پر یومیہ 39.12ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی،اور یومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہو گا۔