نئے سال میں نئی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے قیام کا فارمولا طے پا گیا ہے، پاکستان سر زمین پارٹی (پی ایس پی )،متحدہ بحالی کمیٹی، ایم کیوا یم پاکستان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کیلیے رضا مند ہو گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی، فارق ستار ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہوں گے،
تمام دھڑوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کے لیے رضا مندی ظاہرکردی ہے،خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے کنوینئر کے عہدے پر رہیں گے۔
انیس قائم خانی تنظیمی ، مصطفیٰ کمال وزارتی اور فاروق ستار سیاسی امور دیکھیں گے، جبکہ نئی ایم کیو ایم میں لندن اور آفاق گروپ شامل نہیں ہو ں گے ۔