ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی گرفتار

رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف پر 157 ایکٹر ایک کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے ۔

               
December 27, 2022 · اہم خبریں, قومی

لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا ملزم کو سرکاری اراضی پر قبضے ، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیاگیا۔

ملزم نے جعلی الاٹمنٹ ظاہر کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا تھا،لیگی رکن قومی اسمبلی پر 157 ایکٹر ایک کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے ۔