ملک میں سونے کی قیمت کو پرلگ گئے، فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4500 روپے بڑھا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے بڑھ کرایک لاکھ 56 ہزار 636 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1810 ڈالر فی اونس ہے۔