گوادر ،پُرامن عوام پر سخت رویہ قابل مذمت ہے، رہنما جماعت اسلامی

کوئٹہ (اُمت نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ گوادر کے پُرامن عوام پر سخت رویہ اختیارکرنےکی مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گوادر میں دھرنامطالبات کے حق میں دیا گیا تھا، کل شرکاء کے خلاف کارروائی کی گئی۔
جماعت اسلامی رہنما کا کہنا تھا کہ گوادر کا دھرنا بارڈر ٹریڈ کے مسائل اور ٹرالنگ مافیا کے خلاف تھا۔
گزشتہ سال حکومت نے دھرنا والوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے مگر بھی تک اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،
دو ماہ یسے گوادر کے لوگ بنیادی مسائل کیلئے حکومت سے آس لگائے بیٹھے ہیں،مگر حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے بااختیار کمیٹی بنائی جائے۔