پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں جس کے بعد گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہ فیصلہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کیا ہے جنہوں نے اس ضمن میں ایک ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان دورے کے لیے تین مرتبہ صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن بہانے بنا کر انکار کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کہ پائلٹ چھٹی پر ہے، کبھی کہتے ہیں خراب ہے، یہ مذاق کر رہے ہیں جب کہ گورنر ہاؤس کے لان میں ہیلی کاپٹر روزانہ لینڈ کرتا ہے، میں نے کبھی نہیں روکا مگراب روک کر دکھاؤں گا، دیکھتا ہوں یہ کیسے لینڈ کرتے ہیں؟
گورنر غلام علی نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل کو بھی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔
غلام علی نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کو ذاتی سواری بنا دیا گیا ہے،اگر یہ سرکاری ہے تو پھر میرے لیے کیوں نہیں ؟۔